• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، زلزلہ سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئیتازترین

October 08, 2023

ہرات ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان میں ہرات اور دیگر مغربی صوبوں میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 9 ہزار زخمی ہیں۔ 

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق ہفتہ کے روز افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے 2 جھٹکے محسوس کئے گئے  جس سے ہرات کے علاوہ بادغیس اور فرح صوبے بھی متاثر ہوئے۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کے روز بتایا کہ امدادی ٹیمز متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔