• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان،ٹریفک حادثے میں 5مسافر جاں بحق ،13 زخمیتازترین

July 18, 2024

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں لینڈ کروزر جیپ الٹنے سے 5مسافر جاں بحق اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق  یہ حادثہ صوبائی دارالحکومت فیض آباد شہر کے باہر پیش آیا۔مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بیان میں کہا گیا کہ زخمی مسافروں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔منگل کو شمالی صوبے بغلان میں بھی  ایک خطرناک سڑک حادثے میں 17 مسافر جاں بحق اور 34 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔