• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افراط زر میں کمی کے امریکی قانون کے تحت اقدامات کو مسترد کرتے ہیں:چائنہ آٹوموبائل انڈسٹریتازترین

July 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا) مشینری و الیکٹرانک مصنوعات کی درآمد و برآمد کے لیے چائنہ چیمبرآف کامرس  نے ملک کی آٹوموبائل انڈسٹری کی جانب سے افراط زر میں کمی کے قانون کے تحت امریکہ کے متعلقہ اقدامات پر شدید عدم اطمینان اوراس کی بھرپور مخالفت کا اظہار کیاہے۔

چیمبر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کے جائز حقوق اور مفادات کو مستحکم طور پر برقرار رکھتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مکمل پورا کرے، سبسڈی کی امتیازی پالیسیوں کو فوری طورپر واپس لے اور تجارتی دباو ڈالنے کے ان یکطرفہ طرزعمل کو ختم کرے۔