بیجنگ(شِنہوا)چین کی مسافرگاڑیوں کی مارکیٹ میں اگست میں مسلسل توسیع ریکارڈ کی گئی اور ان کی خوردہ فروخت اور برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا۔
چائنہ پیسنجرکارایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکےمطابق اگست میں خوردہ ذرائع سے کل 19 لاکھ 20 ہزار مسافر کاریں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 2.5 فیصد زیادہ ہیں۔
اگست کی خوردہ فروخت میں اضافے کی شرح تاریخ کی اسی مدت کے لیے سب سے زیادہ تھی جس سے اگست 2017 میں رجسٹرڈ 2 فیصد اضافے کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
جنوری تا اگست کی مدت میں چین کی مسافر کاروں کی خوردہ فروخت کل 1 کروڑ 32 لاکھ 20 ہزر یونٹس رہی جوگزشتہ سال کی نسبت2 فیصد زیادہ ہے۔