بیجنگ(شِنہوا)مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات کی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے چائنہ چیمبر آف کامرس نے خبردار کیا ہے کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پراینٹی سبسڈی ڈیوٹی عائد کرنے سے یورپی یونین یورپ میں چینی سرمایہ کاری سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔
چیمبر نے کہا کہ چینی کاروباری اداروں نے ان رپورٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جن میں کہا گیا کہ یورپی یونین کو چینی ای ویز پراینٹی سبسڈی ڈیوٹی عائد ہونے سے مستقبل میں یورپ میں سرمایہ کار چینی کمپنیوں پر غیر ملکی سبسڈی کی تحقیقات شروع کرنے کا بہانہ مل سکتا ہے۔
چیمبر نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی ای وی پر اینٹی سبسڈی تحقیقات شروع کرنے سے پہلے بہت سی چینی آٹو کمپنیوں نے یورپ میں سرمایہ کاری یا کام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن یورپی یونین کی جانب سے عارضی کاونٹر ویلنگ ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد سے، بہت سے چینی ای وی انٹرپرائزز نے تحقیقات اور یورپ میں سرمایہ کاری کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیمبر کے مطابق، چین کی ای وی کمپنیاں یورپی یونین کی سبسڈی مخالف تحقیقات میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے اور وہ یورپ میں سرمایہ کاری کے خطرات کا جائزہ لینے کے بعد سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گی۔