بیجنگ(شِںہوا)ایچ ایس بی سی بینک(چائنہ) کمپنی لمیٹڈ(ایچ اسی بی سی چائنہ) نے کہا ہے کی اس نے چینی مین لینڈمیں سٹی ریٹیل ویلتھ مینجمنٹ پورٹ فولیو کے حصول کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
یہ حصول تقریباً 3.6 ارب امریکی ڈالرکے عوض کیا گیا جس کا سب سے پہلےاکتوبر2023 میں اعلان کیا گیا تھا۔
چینی مین لینڈ کے11 شہروں سٹی پورٹ فولیو کے سرمای کاری اثاثے اور اس سے منسلک ویلتھ مینجمنٹ کلائنٹ کو ایچ ایس بی سی چائنہ کے ویلتھ ا ینڈ پرسنل بینکنگ آپریشن میں شامل کر لیا گیا۔سٹی کے سابق 300 ملازمین کو بھی ایچ ایس بی سی میں شامل کیا گیا ہے۔
ایچ ایس بی سی چائنہ کے صدر اور سی ای او وانگ ین فینگ نے کہا ہے کہ ایچ ایس بی سی کو چینی منڈی کی ترقی کی صلاحیت پر ر اعتماد ہے، ہم نے یہاں کافی سرمایہ کاری کی ہے جن میں بالخصوص تیزی سے ترقی کرتا ہوا ویلتھ مینجمنٹ شعبہ شامل ہے۔
اس ڈیل کی تکمیل نے ملک میں دولت کی خدمات فراہم کرنیوالے غیر ملکی بینکو ں کے درمیان ہماری مسابقتی برتری کو مضبوط کرنے کے قابل بنایا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ بینک سرحد پار مالی خدمات میں اپنی صلاحیتوں کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی صارفین کی مدد جاری رکھے گا تاکہ چینی اور عالمی معیشت کو جوڑنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
ایچ ایس بی سی گروپ کے ویلتھ اینڈ پرسنل بینکنگ بازو کے سی ای او نونو ماتوس نے کہا کہ یہ حصول چینی مارکیٹ کے لیے گروپ کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اوراس سے کلائنٹس کو اپنے اثاثوں کو متنوع بنانے اور ان کے طویل مدتی منافع کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔