• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ای ایکس کا 2024 اور 2040 تک کاربن غیر جانبداری اور خالص صفر اہداف حاصل کرنے کا اعلانتازترین

November 28, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ (ایچ کے ای ایکس) نے بالترتیب 2024 اور 2040 تک کاربن غیر جانبداری اور خالص صفراہداف حاصل کرنے کے عہد کا اعلان کیا ہے۔

2040 کے خالص صفر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، ایچ کے ای ایکس نے کہا کہ وہ توانائی کے موثر استعمال کو بہتر بنا کر، قابل تجدید ذرائع سے بجلی کے استعمال اور جہاں تک ممکن ہولو کاربن  پروکیورمنٹ کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو ڈیکاربنائز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایچ کے ای ایکس کی چیئرپرسن لورا چھا نے کہا کہ ہمارے اصل ہدف سے 10 سال پہلے، 2040 تک خالص صفر کاربن حاصل کرنے کا ہمارا عزم، موسمیاتی تبدیلیوں سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمارے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ایچ کے ای ایکس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ اپنی ویلیو چین میں کام کرتا رہے گا تاکہ ڈیکاربونائزیشن کے لیے سائنس پر مبنی اہداف حاصل کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔