• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آر حکومت کا مستقل رہائشیوں کے لیے سفری سہولت کے اعلان کا خیر مقدمتازترین

July 01, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے ہانگ کانگ کے غیر چینی مستقل باشندوں کے لیے چینی مین لینڈ کے سفرکو آسان بنانے کے نئے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے تشکر کا اظہار کیاہے۔

  امیگریشن کے قومی ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے غیر چینی مستقل باشندے مین لینڈ میں داخلے کے  لیے کارڈ ٹائپ دستاویزکے لیے درخواست دے سکیں گے۔ایچ کے ایس اے آرحکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے مین لینڈ کے داخلے کے پوائنٹس پر کلیئرنس سہولت بہتر ہوگی جس سے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو کاروبار، سفر اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے مین لینڈ جانے میں آسانی ہوگی۔

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی27ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پرہانگ کانگ کے رہائشی اس اقدام کو متعارف کرانے پرمرکزی حکومت کے شکر گزار ہیں جو مین لینڈ کی ایچ کے ایس اے آرکاخیال رکھنے اور حمایت کا ثبوت ہے۔