ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے مفرور ہوئی چھی فنگ کی سخت مذمت کی جس نے دیگر ممالک سے ججوں ،عدالتی افسران، پراسیکیوٹرز،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ایچ کے ایس اے آرکے دیگر سرکاری افسران کے خلاف نام نہاد "پابندیاں" لگانے کی درخواست کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ان کے خلاف کارروائی پر اکسایا ہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ نہ صرف اس کا یہ عمل عوامی انصاف کے عمل میں خلل ڈالنے کے مترادف ہو سکتا ہے، بلکہ یہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے تحت جرم بھی بن سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہوئی نے کسی بیرونی ملک یا بیرونی عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کی کوشش کی اور نام نہاد "پابندیوں" کے لئے کھلم کھلا دعوت دیتے ہوئے ایچ کے ایس اے آر کے فرض شناس اہلکاروں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش میں، ایچ کے ایس اے آر کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کرتے ہوئے ایچ کے ایس اے آرحکومت کے لیے اس کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی اور ایچ کے ایس اے آر میں قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچایا ۔ ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت اس کی سستی سیاسی شہرت کے لیے اس شعبدہ بازی کی شدید مذمت کرتی ہے جو سب کو نظر آئی ہے۔