ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا ہے کہ انکی حکومت ایچ کے ایس اے آر بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کی جلد ازجلد قانون سازی کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرے گی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آرٹیکل کے مسودے پر غور کرنا ایچ کے ایس اے آر کی قانون ساز کونسل (لیگکو) کی ذمہ داری ہے، لی نے کہا کہ وہ مسودے پرغور کے عمل کا احترام کریں گے اور یقین رکھتے ہیں کہ لیگکو جلد از جلد اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کا ہر رہائشی ایک محفوظ اور عام زندگی گزارسکے اور یہ کہ ہانگ کانگ کے پاس خلاف ورزی کرنے والوں سے خود کو محفوظ رکھنےکے لیے کافی قوانین موجود ہیں۔