ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے نئے چینی سال کے اپنے پیغام میں ہانگ کانگ کے عوام کے لیے ڈریگن کے سال میں خوشیوں اور ہم آہنگی کی خواہشا ت کا اظہار کیاہے۔
لی نے کہا کہ ڈریگن شرافت اور خوش قسمتی کی ایک اچھی علامت ہے۔ایسے موقع پر جب ہم ڈریگن کے سال کا خیرمقدم کررہے ہیں،ہانگ کانگ میں بھرپور زندگی اور خوشحالی پروان چڑھ رہی ہے۔ ہم ہر نئے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، اپنے شہر کی دلکشی کو نمایاں کریں گےاورہانگ کانگ کے لیے ایک روشن نیا باب تحریر کریں گے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ نیا چینی سال دوبارہ ملاپ ، خاندانوں اوردوستوں کے اکٹھے ہونے اور تہوار کے موسم کی خوشی اور گرمجوشی سے لطف اندوز ہونے کا وقت ہے۔