• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آر میں چینی کمشنردفتر کی قومی سلامتی آرڈیننس کے خلاف الزام تراشی کی مذمتتازترین

March 21, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنردفتر نے ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل کی طرف سے قومی سلامتی کے تحفظ کے آرڈیننس کی منظوری میں امریکہ،کینیڈا اور جاپان سمیت دیگر ممالک کے سیاستدانوں کی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر کے ترجمان نے کہا کہ آرڈیننس کی متفقہ منظوری ہانگ کانگ کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے قانون سازی پر عوامی اتفاق رائے کی عکاسی کرتی ہے۔ قانون سازی میں حقوق اور آزادیوں اور اقتصادی ترقی کے تحفظ کے ساتھ قومی سلامتی کے تحفظ میں توازن برقرار رکھا گیا جو قانون کی حکمرانی اور سماجی استحکام کو مزید یقینی بنانےکے لیے سازگار ہے،تاکہ قانون کے مطابق ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو حاصل حقوق اور آزادیوں کو بہتر طور پر محفوظ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا تحفظ  کرتے ہوئے زیادہ آسان اور موثر کاروباری ماحول فراہم کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ  ہمیں یقین ہے کہ ہانگ کانگ اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے معاشی کھلے پن کو حاصل کرے گا۔