ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے ترجمان نے چین میں سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے امریکی اقدام کے جواب میں، ہانگ کانگ کی معمول کی تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کے بلاجواز اقدامات پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے سخت اعتراض اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نےکہا کہ ہانگ کانگ اور امریکہ کے درمیان قریبی اقتصادی تعلق رہا ہے اور امریکی کمپنیوں کے ہانگ کانگ میں وسیع کاروباری مفادات ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سرمایہ کاری پرپابندی کابلاجواز امریکی اقدام مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو نقصان اور امریکی کاروباری اداروں اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مفادات کو خطرے میں ڈالاگیا ہے اور اس سے عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیے مزید غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے،ترجمان نے امریکہ سے اس اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔