• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آرحکومت نے ڈیجیٹل پالیسی آفس قائم کردیاتازترین

July 25, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے ڈیجیٹل پالیسیوں کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل پالیسی آفس کا قیام عمل میں لایا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل حکومت اور سمارٹ سٹی ڈویلپمنٹ کے ذریعے رہائشیوں اور کاروباری شعبوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔

ایچ کے ایس اے آرحکومت کے انوویشن، ٹیکنالوجی اور انڈسٹری بیورو کے زیر انتظام، دفتر میں ڈیجیٹل گورنمنٹ ، ڈیٹا گورننس اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی شاخیں شامل ہیں۔ یہ  دفترجدید معلوماتی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے، پیشگی ڈیٹا شیئرنگ کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی کو فروغ دے گا۔ چینی مین لینڈ کے ساتھ تعاون کومضبوط بنانے کے لیے دفترسرحد پار ڈیٹا کی ترسیل اورسرحد پار عوامی خدمات کو آسان بنانے جیسے اقدامات اٹھائےگا۔ ایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکرٹری برائے انوویشن،ٹیکنالوجی و انڈسٹری سن ڈونگ نے کہا کہ دفتر عوام کو سہولت فراہم کرنے اور ڈیجیٹل دور میں بدلتی ہوئی ضروریات اور عوامی توقعات کو پورا کرنے کے لیے کاروباری شعبے کو فائدہ پہنچانے کے لیے مزید ڈیجیٹل حکومتی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔