تیانجن (شِنہوا) یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس اور اس کے چینی شراکت داروں نے چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں اپنی فیکٹری میں اے 320 طیاروں کی فائنل اسمبلی لائن کی گنجائش میں اضافے کے لیے سیکنڈ اسمبلی لائن کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایئربس اور تیانجن فری ٹریڈ زون انویسٹمنٹ کمپنی اور ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے درمیان گزشتہ روز معاہدے پر دستخط ہوئے۔
ایئربس نے کہا کہ نئی اسمبلی لائن سے 2026 تک ہر ماہ اس کی جانب سے 75 اے320 ہوائی جہاز تیار کرنے کے عالمی پیداواری ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔
اس وقت، ایئربس کے پاس اے320 طیاروں کے لیے دنیا بھر میں چار اسمبلی سہولیات موجود ہیں، جو فرانس میں تولوز، جرمنی میں ہیمبرگ، امریکہ میں موبائل اور چین میں تیانجن میں واقع ہیں۔ ایف اے ایل تیانجن کے نام سے اس کی ایشیامیں واقع اس فائنل اسمبلی لائن نے 2008 میں کام شروع کیا گیا تھا جہاں سے اب تک 600 سے زیادہ اے320 طیارے اسمبل ہو چکے ہیں۔