• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایئربس کا پہلا عالمی طیارہ ری سائیکلنگ پروجیکٹ چین میں شروعتازترین

January 25, 2024

چھنگ دو(شِنہوا) عالمی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے چین کے ایک بڑے ہوابازی کے مرکز چھنگ دو میں ایئربس لائف سائیکل سروسز سینٹر (اے ایل ایس سی ) کے نام سے اپنے پہلے عالمی ہوائی جہاز کے ری سائیکلنگ منصوبے کا آغاز کیا۔

60 ہیکٹر پر پھیلا ہوا اے ایل ایس سی مین اسٹریم طیاروں کی وسیع اقسام کے انتظام  اور ناکارہ ہوائی جہاز کےقابل استعمال حصوں کی دوبارہ فروخت کے لیے عالمی تقسیم کے ذرائع فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

6  ارب یوآن (تقریباً84 کروڑ 45 لاکھ  50 ہزار ڈالر) کی کل سرمایہ کاری سے بنائے گئے اس منصوبے کا مقصد ہوائی جہاز کے اجزاء اور مواد کی ری سائیکلنگ کی شرح کو بہتر بنانا ہے اور اس طرح وزن کے لحاظ سے ہوائی جہاز کی 90 فیصد سے زیادہ ماحول دوست ری سائیکلنگ حاصل کرنا ہے۔

ایئر بس کے ایگزیکٹو نائب صدر اور ایئر بس چائنہ کے سی ای او جارج سو نے کہا، اے ایل ایس سی کا افتتاح چین اور یورپ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کا محور بن جائے گا۔