• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایئربس نے15سالوں میں630 سے زیادہ چینی ساختہ اے 320 طیارے فراہم کیےتازترین

September 09, 2023

تیانجن(شِنہوا)یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے گزشتہ 15 سالوں میں  چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں اپنی فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے) میں تیار کیے گئے 630 سے زائد اے 320  طیارے فراہم کیے ہیں۔

یہ اسمبلی لائن جس کا افتتاح ستمبر 2008 میں ہوا، یورپ سے باہرایئربس کی پہلی فائنل اسمبلی لائن ہے۔

نومبر 2021 میں ایئر بس نے اے 320 کی بڑھتی ہوئی  طلب کے پیش نظر پیداوار کے لیے تیانجن میں ایف اے ایل اے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا۔ مارچ 2023 میں ایئربس نے تیانجن میں ایف اے ایل اے میں تیار کردہ پہلااے 321 نیوہوائی جہاز چین کی جونی یاو ایئرکو فراہم کیا۔