• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایگر یکلچرل بینک آف چائنہ کی جانب سے نجی کاروباری اداروں کی مدد میں اضافہتازترین

August 27, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سب سے بڑے تجارتی قرض دہندگان میں سے ایک  ایگر یکلچرل بینک آف چائنہ نے نجی معیشت کے شعبے کے لئے معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

بینک کے مطابق جولائی کے آخر تک نجی کاروباری اداروں کو بینک کے واجب الاداقرضے  50 کھرب یوآن (تقریباً  694.6 ارب امریکی ڈالرز) سے تجاوز کر گئے جو سال کے آغاز کے مقابلے میں  800 ارب یوآن زیادہ ہیں۔

بینک نے کہا کہ اس عرصے کے دوران بینک نے تقریباً 60 لاکھ نجی کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کئے ہیں۔