• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایک چین اصول آبنائے تائیوان میں امن کی بنیاد ہے، چینی وزیر خارجہتازترین

May 21, 2024

آستانہ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہا ایک چین اصول آبنائے تائیوان میں امن کی بنیاد ہے۔

انہوں نے یہ بات آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر کہی، جس میں انہوں نے  تائیوان خطے کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے چین کے  مؤقف کی وضاحت کی۔

 وانگ یی جوکمیونسٹ پارٹی آ ف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں  نے کہا کہ ایک چین ا اصول کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کے جزیرے کی سیاسی صورتحال چاہے کیسے ہی  بدل جائے لیکن اس  تاریخی اور قانونی حقائق نہیں بدلیں گے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔

وانگ نے کہا کہ حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سمیت کئی ممالک کے سیاسی رہنماؤں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک چین کے اصول کی پاسداری اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت اور دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے کے چین کے منصفانہ مقصد کی مضبوطی سے حمایت کرنے کی منصفانہ آواز اٹھائی ہے، جس سے ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ بین الاقوامی برادری  کی ایک چین اصول پر عمل پیرا ہونے کی بنیادی صورتحال غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چین  اصول کی خلاف ورزی کی کوئی بھی کوشش ناکام ہو گی،جب بھی  وہ گڑبڑ کی کوشش کرینگے، عالمی برادری کا ایک چین  اصول پر کاربند رہنے کا اتفاق رائے مزید مستحکم ہوگااور چین کی حمایت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیک مقصد زیادہ حمایت حاصل کرتاہے اور غیرمنصفانہ مقصد کو کم حمایت ملتی ہے ،علیحدگی پسندوں کی تائیوان کی آزادی کی کو ششیں ناکا م ہونگی۔

1943 کے قاہرہ اعلامیہ اور 1945 کے پوٹسڈیم اعلان میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ تائیوان  ایک چینی علاقہ جو جاپان نے چوری کیا تھا جو  چین کو بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانونی اثر کے ساتھ یہ دستاویزات جنگ عظیم دوئم  کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک لازمی حصہ ہیں جو بین الاقوامی برادری کی اجتماعی یادداشت کی تشکیل کرتی ہیں۔

وانگ نے نشاندہی کی  کہ  تائیوان کی آزادی  کے لیے علیحدگی پسند کوششیں بین الاقوامی نظام کے لیے  سنگین چیلنج اور آبنائے تائیوان کی صورتحال کی سب سے خطرناک تبدیلی ہے جو آبنائے تائیوان کے امن کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک چین اصول چین کے  تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کے قیام اور ترقی کی بنیادی شرط اور سیاسی بنیاد ہے اور یہی آبنائے تائیوان میں امن کی بنیاد ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین کے دوبارہ اتحاد کا عمومی رجحان ناقابل تنسیخ ہے۔چینی قوم کا مشترکہ عزم ہے کہ خطہ ناقابل تقسیم ہے، ملک کو غیر مستحکم نہیں کیا جا سکتا، قوم کو الگ نہیں کیا جا سکتا  اور تہذیب کو توڑا نہیں جا سکتا جبکہ یہ چین کے حتمی اتحاد کی تاریخی  حقیقت ہے۔