• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایک چین اصول پر مین لینڈ و تائیوان کے ماہرین کے درمیان مذاکرے کا انعقادتازترین

May 26, 2024

شیامن(شِنہوا) چین کے صوبہ فوجیان کی شیامن یونیورسٹی میں مین لینڈ اور تائیوان کے ماہرین کے درمیان قاہرہ اعلامیے کے تناظر میں ایک چین اصول پر ایک مذاکرے کا انعقاد ہوا۔

چھی چھیا لین  جو تائیوان میں دوبارہ اتحاد کی پارٹی کے سربراہ ہیں، نے قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلان سمیت دستاویزات اور اعلانات کی ایک سیریز کے تاریخی تناظر کو اکٹھا کیا۔

ان دستاویزات کے اصل متن اور تشریح کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی نقطہ نظر سے یہ دستاویزات تائیوان پر جاپان کے غیر قانونی قبضے کی وضاحت اور تائیوان کے چین کا علاقہ ہونے کی تصدیق کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قاہرہ اعلامیہ عالمی قانون کیساتھ ایک قانونی دستاویز ہے، اس کا نہ صرف قانونی اثر ہے بلکہ تاریخی جواز بھی اس کی تائید کرتا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے رکن ژانگ ہائی پھینگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758   کی  منظوری  اور اس کی اہمیت  کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قراردار واضع کرتی ہے دنیا میں صرف ایک چین ہے تائیوان اس کا حصہ ہے اور الگ ملک نہیں ہے۔ قرارداد یہ بھی واضع کرتی ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت ہی اقوام متحدہ میں چین کی قانونی نمائندہ ہے اور دو چین  یا  ایک چین، ایک تائیوان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

یہ مذاکرہ آبنائے پارتعلیمی ایونٹ کا حصہ تھا جس کی مشترکہ میزبانی شیامن یونیورسٹی اور اکیڈمی آف چائنیز کلچر نے کی۔