بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ون چائنہ اصول کی بنیاد پر ہونڈوراس سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنڈوراس کے صدر نے چین کے ساتھ باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
وانگ نے گزشتہ روز روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہونڈوراس کے صدر کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حقیقت کہ 181 ممالک نے ایک چین کے اصول کی بنیاد پر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں اس سے پوری طرح ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا ہی صحیح انتخاب ہے جو تاریخ اور موجودہ دور کے رجحان کے مطابق ہے۔
وانگ نے کہا کہ ان کا ملک ایک چین کے اصول کی بنیاد پر ہونڈوراس سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات بڑھانے کے لیے تیار ہے۔