بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی( ڈبلیو ایچ اے)نے تائیوان کے بارے میں نام نہاد تجویز مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی ایک چین اصول سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان، چھن بِنہوا نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی جنرل کمیٹی اور 77 ویں مکمل اجلاس کے حوالے سے کیا،جس میں تائیوان کو بطور مبصر شرکت کے لیے مدعو کرنے کی نام نہاد تجویز کو مسترد کردیا گیا۔ یہ لگاتار آٹھواں سال ہے جب ڈبلیو ایچ اے نے ایسی تجویز کو مسترد کیا ہے۔
چھن نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔تجویز مسترد ہونے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی 1992 کے اتفاق رائے کو تسلیم کیے بغیر ڈبلیو ایچ اے میں شرکت کے لیے بیرونی قوتوں پر انحصار کرنے کی کوشش ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ ہماری رشتہ داری ہے اور ہم ان کی صحت اور تندرستی کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔