• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایکواڈور، جیل میں فسادات سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئیتازترین

October 08, 2022

کیوٹو (شِںہوا) ایکواڈور کے جنوب مغربی شہر گوایا کیول کی ایک جیل میں فسادات کے بعد مرنے والے قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فساد ات اصلاحی قیدخانے میں قیدیوں کے درمیان جھگڑے سے ہوئے۔

آزادی سے محروم با لغوں کے لئے لا زمی تو جہ کے قو می خد مت مرکز کے حکام نے بتا یا ہے کہ  " یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ اس تصادم میں 13 قیدی ہلاک ہو ئےہیں"۔

جیل حکام کے مطابق یہ جھڑپیں منشیات اسمگلنگ میں ملوث قیدیوں کے 2  حریف گروہوں میں ہوئیں، جو جیل پر کنٹرول حاصل کر نا چا ہتے تھے۔

پولیس اور مسلح افواج کے دستوں نے پرتشدد واقعات کے بعد نظم ونسق دوبارہ بحال کردیا ہے۔ اس سے جیل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

جھگڑا بدھ کی سہ پہر آتشیں اسلحہ کے استعمال سے شروع ہوا تھا جس کے بعد متعلقہ پروٹوکول اور ایک یونیفائڈ کمانڈ پوسٹ کو متحرک کردیا گیا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021 میں ایکواڈورکی مختلف جیلوں میں فسادات کے آغاز سے اب تک تقریباً 400 قیدی مارے جاچکے ہیں۔