سان فرانسسکو(شِنہوا) ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے ٹویٹر کو 44 ارب امریکی ڈالرز کی اصل قیمت پر خریدنےکے معاہدے بارے پیشرفت کی تجویز پیش کی ہے۔
یہ پیشکش 17 اکتوبر کو ڈیلاویئر چانسری کورٹ میں طے شدہ مقدمے کی سماعت سے قبل سامنے آئی ہے۔ ٹویٹر اس مقدمے کے تحت مسک کو 44 ارب ڈالرز پر معاہدے کو حتمی شکل دینے کا پابند کرنے کا حکم نامہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔
ٹوئٹر کو بھیجے گئے ایک خط میں مسک نے پیشکش کی ہے کہ اگر عدالت مقدمے کی سماعت اور دیگر تمام متعلقہ کارروائیوں کو ملتوی کر سکتی ہے تو وہ اس معاہدے کو جاری رکھیں گے۔
ٹویٹر نےمنگل کو ایک بیان میں کہا کہ اسے ایک خط موصول ہوا ہے اور وہ مسک کی ٹیم کی جانب سے پیش کردہ اصل حصص کی قیمت پر لین دین کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مسک نے اپریل میں 44 ارب ڈالر کے عوض ٹویٹر کے حصول کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں مئی میں ا نہوں نے کہا کہ معاہدہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ جس کی بنیا دی وجہ سوشل پلیٹ فارم کے اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں تفصیلات طلب کر نا بنی۔
مسک نےجولائی میں اس معاہدے کو ختم کر دیا تھا۔ انہوں نے کمپنی پر اس کے اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات کو روکنے کا الزام لگایا۔
مسک کے وکیل نے دعوی کیا کہ ٹویٹر انضمام کے معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں دستخط کیے گئے معاہدے کی متعدد دفعات کی مادی خلاف ورزی ہوئی ہے۔