تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر خارجہ سید عباس اراغچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم اور مغربی ایشیا کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذکر کیا اور اسرائیل کے جرائم کو روکنے اور فلسطینی ساحلی علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات صحیح راستے پر گامزن ہیں، انہوں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مذاکرات دوطرفہ اور علاقائی مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں۔