واشنگٹن(شِنہوا) ایران سے لاحق خطرات کے پیش نظر 3 ہزار سے زائد امریکی ملاح اور میرینز دو امریکی جنگی بحری جہازوں پر سوار ہو کرمشرق وسطیٰ کے بحیرہ احمر میں داخل ہو گئے ہیں۔
امریکی بحریہ نے کہا کہ یہ اقدام محکمہ دفاع کی طرف سے آبنائے ہرمز میں اضافی فوجی تنصیبات تعینات کیے جانے کے چند ہفتوں بعدکیا گیا ہے۔
امریکی نیول فورسز سنٹرل کمانڈ (یو ایس این اے وی سی ای این ٹی) نے ایک بیان میں کہا کہ سروس ممبران کا تعلق باتان ایمفیبیئس ریڈی گروپ (اے آر جی) اور 26ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ (ایم ای یو) سے ہے۔ وہ اتوار کو نہر سویز سے گزرنے کے بعد ایمفیبیئس جنگی بحری جہاز یو ایس ایس باتان اور گودی میں اترنے والے بحری جہاز یو ایس ایس کارٹر ہال پر سوار ہو کر خطے میں پہنچے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ باتان اے آر جی / 26 ایم ای یو یونٹ خطے میں اضافی ہوا بازی اور بحری تنصیبات کے ساتھ ساتھ مزید امریکی میرینز اور ملاحوں کولایا ہے جس سے پانچویں امریکی بحری بیڑے کی سمندری جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔