• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں:چینتازترین

February 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ ایرانی صدر کے آئندہ دورہ بیجنگ کو چین-ایران جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا ایک موقع سمجھتے ہوئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 14 سے 16 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ صدر رئیسی کا چین کا پہلا دورہ ہوگا، وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں صدور میں مذاکرات ہوں گے جن میں مشترکہ منصوبہ بندی  اورمستقبل میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کا تعین اور باہمی دلچسپی  کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو بھی صدر رئیسی سے ملاقات کریں گے۔