• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہتازترین

April 18, 2024

تہران (شِنہوا) ایران کے جوہری سربراہ محمد اسلمی نے اپنے ملک کی جوہری سرگرمیوں کے تناظرمیں بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے ) کے ساتھ  تعاون  کےعزم کا اعادہ کیاہے۔

 ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام میں "ابہام" سے متعلق آئی اے ای اے کے خدشات کو دور کرتے ہوئےمحمد اسلمی نے یہ بات زوردے کر کہی کہ ایران جوہری تحفظ اورعدم پھیلاؤ کے معاہدوں پرپوری طرے سے کاربندہے۔

انہوں نےایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی پرمامور آئی اے ای اے کے 120 نامزد انسپکٹرز کی موجودگی کو اجاگر کیا،جن میں سےبعض ایران میں تعینات ہیں اور دیگر جوہری مقامات کے باقاعدہ یا اچانک دورے کرتے رہتے ہیں۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی ایک بریفنگ کے دوران بیان میں کہاتھا کہ ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ اگرچہ انتہائی اعلیٰ سطح پر ہے تاہم یہ جوہری ہتھیارتیارکرنے کےلیے موزوں نہیں۔