• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کا اسرائیل پر حملہ، چین کا فریقین پرصبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر زورتازترین

April 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لئے پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے پاسداران انقلاب  کی جانب سے اتوار کو اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے سے متعلق ایک سوال کےجواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو موجودہ کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور وہ متعلقہ فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ پرسکون رہ کر تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ مزید کشیدگی میں اضافے سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ صورتحال غزہ تنازع کا تازہ ترین اضافہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 پر عملدرآمد میں اب مزید تاخیر نہ کی جائے اور یہ تنازع اب ختم کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ چین عالمی برادری خاص طورپر اثر و رسوخ کے حامل ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام  کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔