• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کی جوہری تنصیبات کوحملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا:آئی اے ای اےتازترین

April 19, 2024

تہران(شِنہوا)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ  ایران کے وسطی صوبہ اصفہان کے شمال مشرق میں ہونے والے حملے میں ملک کی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ وسطی صوبہ اصفہان کے شمال مشرق میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔