• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران میں سائبر حملے سے فیول اسٹیشنوں پر سپلائی منقطع ہوگئیتازترین

December 18, 2023

تہران(شِنہوا) ایران  میں پیر کو ملک کے زیادہ تر فیول اسٹیشنوں پر سپلائی تکنیکی خرابی کی وجہ سے  منقطع ہوگئی۔

ایرانی وزارت تیل سے وابستہ شانا نیوز ایجنسی نے نیشنل آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی(این آئی او آر ڈی سی)  کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے کچھ فیول اسٹیشنوں میں تکنیکی خرابی ایرانی عوام کی فلاح و بہبود کے  دشمنوں کی سازش کی وجہ سے ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہرین اور خصوصی ورکنگ گروپ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور متاثرہ  فیول اسٹیشن چند گھنٹوں میں معمول پر آجائیں گے۔

این آئی او آر ڈی سی کے مطابق، ملک کے پیٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن تاحکم ثانی آف لائن فراہم کیا جائے گا۔