تہران(شِنہوا) ایران نے اردن میں امریکی افواج پر ہونے والے ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزام "بے بنیاد اور اشتعال انگیز" ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کو وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دعوے کو مسترد کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ شام اور عراق میں سرگرم "ایرانی حمایت یافتہ" گروپوں نے اردن کے شمال مشرقی علاقے میں شامی سرحد کے قریب امریکی افواج پر حملہ کیا ، جس میں تین امریکی فوجی ہلاک اور کم از کم 25 دیگر زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جاری بحران کے آغاز کے بعد سے ہی ایران فلسطینیوں کے خلاف غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے اور فلسطینیوں کے قتل کے لیے امریکی حمایت کی وجہ سے خطے میں تنازعہ کے پھیلنے کے خطرے کے خلاف کئی بار خبردار کرچکا ہے۔