• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران۔چین ماحولیاتی تعاون کے لئے اچھی صلاحیتوں کے حامل ہیں، ایرانی نائب صدرتازترین

September 06, 2023

تہران (شِنہوا)  ایران کے نائب صدر اور محکمہ ماحولیات (ڈی او ای) کے سربراہ علی سلاجیگہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین ماحولیاتی تعاون خاص طور پر دھول اور ریت کے طوفانوں کا مقابلہ کرنے میں اچھی صلاحیت کے حامل ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 9 اور 10 ستمبر کو تہران میں ہونے والی ریت اور دھول کے طوفانوں سے نمٹنے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس میں ایران کے لیے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اسٹیفن پرائسنر نے بھی شرکت کی۔

 علی سلاجیگہ نے کہا کہ چین، روس اور ایران کے ہمسایہ ممالک اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین نے مارچ 2021 میں دستخط ہونے والے 25 سالہ باہمی تعاون کے معاہدے کے تحت ماحولیاتی تعاون کو بہت اہمیت دی ہے۔

پرائسنر نے آ ئندہ کانفرنس کی میزبانی سمیت ریت اور دھول کے طوفانوں سے نمٹنے میں ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور اقوام متحدہ نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اس شعبے میں تعاون قائم کیا ہے۔