بیجنگ (شِنہوا)ایس ایف ایئر لائنزنے سنگاپوراور چین کے جنوبی شہروں شینژین اورسانیا کے درمیان ایئر کارگوروٹ کا آغاز کیا ہے۔
ایس ایف ایئرلائنزکے مطابق شینژین-سنگاپور-سانیا-شینژین روٹ پرپہلی مال بردارپروازبی767-300جہازاتوار کی شب 10بج کر1منٹ پرشینژین باؤآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سے روانہ ہوئی۔اس روٹ پر ہفتہ وارایک راؤنڈ ٹرپ فلائٹ،سے تقریباً 100 ٹن سامان کی ترسیل ہوسکے گی۔
اس کارگو روٹ سے چین کے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا اور ہائی نان کی فری ٹریڈ پورٹ کو سنگاپور سےمنسلک کیا گیاہے۔ کارگو ایئر لائن کے مطابق، ملک بھرسے برآمدی سامان اس فضائی روٹ سے سنگاپور بھیجا جائے گا جبکہ درآمد ی سامان چین کے جنوبی ساحلی شہر سانیا لے جایا جائے گا۔