بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی اے پلس رپورٹ مستحکم نقطہ نگاہ سے چین کی خودمختار کے ساتھ معیشت میں لچک اور امکانات کی تصدیق کرتی ہے۔
وزارت نے میڈیا سوالات کے جواب میں کہا کہ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے چین سے متعلق مستحکم نقطہ نظر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جو موڈیز اور فچ ریٹنگز کے کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک میں کمی کے اقدام کے برعکس ہے، اس کے علاوہ یہ درجہ بندی اس کی ریٹنگ ٹیم کی آزاد اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی بھی کرتی ہے۔
وزارت نے کہا کہ چین کو کئی فوائد حاصل ہیں جس میں بڑی منڈی ، ٹھوس ترقیاتی بنیاد، میکرو کنٹرول پالیسیاں بہتر کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ کاؤنٹر سائیکلیکل اور کراس سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ مضبوط بنانے میں حکومت کی مسلسل کوششوں سے معاشی بحالی مستحکم ہوئی۔
وزارت نے کہا کہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں چین کی اقتصادی ترقی سے متعلق اپنی پیشگوئیوں میں بہتری کی جانب اضافہ کیا ہے یہ بھی مذکورہ نقطہ نگاہ کی تصدیق کرتے ہیں۔
قبل ازیں ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے ایک ٹیم کو دوبارہ جائزہ کے لئے چین بھیجا تھا جس نے متعلقہ چینی سرکاری محکموں ، تھنک ٹینکس اور مارکیٹ اداروں کے ساتھ تفصیل سے بات چیت اور تحقیق کرکے چین کی خودمختار کریڈٹ حیثیت کی درجہ بندی کی۔
وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ چین پرامید ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ادارے چین سے متعلق گہری سمجھ بوجھ حاصل کرنے اور چین کی اقتصادی ترقی کی صلاحیت اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کی سطح کو زیادہ جامع اور ترقیاتی نقطہ نظر سے دیکھنے کے لئے چین کا زیادہ سے زیادہ دورہ کریں گے۔