ارمچی (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے "سیاحت کا سال 2023" فورم کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقد ہوئی۔
اتوار تک جاری رہنے والے اس فورم میں سیاحتی اداروں کے سربراہان، بین الاقوامی تنظیموں اور سیاحت کے کاروبارسے وابستہ اداروں کے نمائندوں اور ایس سی او کے رکن ممالک اور دیگر ممالک کے سیاحتی شعبے کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے کہا کہ فورم کا مقصد لوگوں کو ایس سی او کے اندر سیاحت کی ترقی سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کرنا اور اس سلسلے میں تعاون کے امکانات تلاش کرنا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک بڑے علاقے پر محیط ہے جس میں سیاحت کی بڑی صلاحیت موجود ہے خطے کے ممالک کو سیاحتی صنعت کی ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے چاہئیں۔