• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایس سی او سربراہ اجلاس سے وسطی ایشیا اور چین کے درمیان تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوا:ازبک ماہرتازترین

July 08, 2024

تاشقند(شِنہوا)ازبکستان کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے حال ہی میں ہونے والے سربراہ اجلاس سے چین اور ازبکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے ایک نئے باب کاآغاز ہوا ہے۔

ازبکستان کی یونیورسٹی آف ورلڈ اکانومی اینڈڈپلومیسی کے ماہرعظمت سیتوف نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان گہرے رابطوں سے  بین الاقوامی سطح پر کئی اہم اور کثیر المقاصد پیغامات دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے فریم ورک کے اندر چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان فعال اشتراک عمل ، کثیر الجہتی تعاون مضبوط بنانے کی کوششوں، دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں بات چیت مستحکم شراکت داری کے قیام کا اشارہ ہے جس سے  علاقائی استحکام اور سلامتی کی کوششوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ازبک ماہرنے اس یقین کا اظہار کیا کہ  سربراہ اجلاس میں سیاسی بات چیت دہشت گردی، انتہا پسندی، منشیات کی اسمگلنگ، خطے میں ممکنہ تنازعات، مشترکہ اقتصادی منصوبوں اور اقدامات کی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی اورانسانی ہمدردی کے تعاون  جیسے مشترکہ چیلنجز پر بات چیت اور ان سے نمٹنے کے لیے سازگار ثابت ہوگی۔