• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں ڈیجیٹل مہارت کی مانگ میں تیزرفتار اضافہتازترین

October 07, 2022

منیلا(شِنہوا)  ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں ڈیجیٹل مہارت کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، چارممالک کے 75 فیصد آجراداروں میں ڈیجیٹل مہارت سے متعلق  نئی ملازمتوں کی طلب میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ 

 ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) اور لنکڈ ان کی جمعرات کو جاری ہونے والی مشترکہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن میں زیادہ تر آجرکمپنیاں معاون ٹولز کے ساتھ مہارتوں یا کامرس کے لیے انٹرنیٹ کی بنیادی مہارت کوڈیجیٹل سکلز کے طور پر اختیارکررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 89 فیصد جواب دہندگان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل اسناد اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم حصہ بن جائیں گی۔ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ روایتی قابلیت کی تکمیل کریں گے اور کلیدی شعبوں میں داخلے کی سطح کے عہدوں کے لیے ضروری ہوں گے۔

سروے کے مطابق کوڈنگ اور پروگرامنگ جیسی  اعلی درجے کی مہارتیں اہمیت اختیار کررہی ہیں۔ سروے میں شامل کمپنیوں میں  گزشتہ سال بھرتی کیے گئے آخری 10 امیدواروں میں سے 8 کے لیے کم از کم بنیادی ڈیجیٹل خواندگی اور مہارت پر عبور لازمی تھا، جبکہ  آخری 10 میں سے چار کے لیے اعلی درجے کی ڈیجیٹل مہارت کا حامل ہونا ضروری تھا۔اے ڈی بی کے پائیدار ترقی وموسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل برونو کیراسکو  کا کہنا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل میں ڈیجیٹل معیشت تیزرفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ اور  ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب سے خطے میں ملازمتوں کو نئی شکل ملنے سے  ڈیجیٹل مہارت اور ہنر میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔