سنگاپور(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق ایشیا بحرالکاہل کے خطےمیں رواں سال ترقی کی شرح 2023 کے 5 فیصد سے اس سال اعتدال کی سطح 4.5 فیصدتک آجائے گی۔
آئی ایم ایف نے منگل کو سنگاپور میں ایشیابحرالکاہل کے لیے اپناعلاقائی اقتصادی آؤٹ لک جاری کیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیابحرالکاہل دنیا بھر میں سب سے زیادہ متحرک خطہ رہنے کی توقع ہےجس کا 2024 میں عالمی ترقی میں حصہ تقریباً 60 فیصد رہے گا۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خطہ ترقی کے متعدد محرکات کو اختیار کررہا ہے جس میں زیادہ ترآسیان ممالک میں گھریلو استعمال سے لے کر بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کے سیاحتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔