انگ کانگ(شِنہوا) یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ( یوبی ایس)کے زیرا ہتمام ایشیائی سرمایہ کاری کانفرنس 2024 پیر کو ہانگ کانگ میں شروع ہوگئی۔ جو اس سرمایہ کار بینک کا عالمی سطح پر سب سے بڑا سرمایہ کاری ایونٹ ہے۔
پانچ روزہ کانفرنس میں 3ہزار سے زیادہ کاروباری افراد، کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ساتھ ساتھ مالیاتی اداروں اور ذاتی ملکیتی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہیں جو ترقی، اقتصادی پالیسیوں، سپلائی چینز اور جنریٹو مصنوعی ذہانت کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
یو بی ایس گروپ اے جی اور یو بی ایس اے جی کے یو بی ایس ایشیا پیسیفک کے صدر ایڈمنڈ کوہ نے کہا کہ ہمیں اس کانفرنس کی میزبانی پر فخر ہے، جو ایک طویل عرصے سے ایشیائی پالیسی سازوں، ماہرین، کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کا موقع فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ان ڈھانچہ جاتی رجحانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جو ایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں میں سرمایہ کاری مواقع کو متاثر کررہے ہیں۔