• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیائی ترقیاتی بینک اورمنگولیا کے مابین معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے معاہدے پر دستخطتازترین

March 04, 2024

اولان باتور(شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )اور منگولیا کے مابین منگولیا میں معیاری پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے ایک کروڑ50 لاکھ  ڈالر کے اضافی قرض معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

 بینک کے منگولیا کے لیے دفتر نے پیر کے روز بتایا کہ معاہدے پر دستخط اولان باتور میں منگولیا کے وزیر خزانہ بولڈ جاوکھلان اوراے ڈی بی کے مشرقی ایشیا کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد احسان خان نے  کیے۔

بینک نے کہا ہے  کہ جاری 5کروڑڈالرمالیت قرض معاہدہ اقتصادی مشکلات کے دوران  تعلیم تک پائیدار رسائی کے لیے نومبر 2017 میں منظورکیا گیا تھا جس کا مقصد حکومت کو پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

بینک نے کہا کہ منصوبے کے تحت دارالحکومت اور تین صوبوں گووی الطائی، درخان-اول اور گووی سیمبر میں کل 21 اسکولوں اور چھوٹے بچوں کےا سکولوں کی تعمیر اور توسیع کا کام جاری ہے۔

بینک نے مزید کہاکہ اضافی مالی اعانت کے منصوبے سے تین مزید اسکولوں اور چھوٹے بچوں کے چھ مزید اسکولوں  کی تعمیر، توسیع اور تزئین و آرائش کے ذریعے جاری منصوبے کے دائرہ کار کو وسعت ملنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ اس  منصوبے کے تحت  مجموعی طور پر  30 اسکولوں اورچھوٹے بچوں کے اسکولوں کی تعمیرو توسیع کی جائے گی، جس سے 7ہزار سے زائد بچے مستفید ہوں گے۔

 اس منصوبے کو اے ڈی بی کے رعایتی عام سرمایہ کے وسائل  کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے اورتوقع ہے کہ یہ فروری 2027 میں پایہ تکمیل کو پہنچ جاءے گا۔