• Mumbai, India
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایتھوپیا ، لینڈ سلائیڈنگ سےہلاکتوں کی تعداد 157 ہوگئیتازترین

July 23, 2024

ادیس ابابا(شِنہوا) ایتھوپیا  کے جنوبی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 157 سے تجاوز کرگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب جنوبی ضلع گیزے گوفا میں پیش آیا۔  گوفا زون کے محکمہ مواصلاتی امور نے ایک بیان میں بتایا کہ فی الحال مقامی کمیونٹی کی جانب سے  زخمیوں کی جان بچانے اور متاثرین کو پناہ اور خوراک فراہم کرنےکا کام کیا جارہاہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف کئی افراد بھی اس قدرتی آفت کی زد میں آئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔مقامی حکومت کے مطابق ریسکیو کے لیے حادثے کے وقت ابتدائی طور پر موجود  تعلیم ، محکمہ صحت اور شعبہ زراعت سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد بھی اس آفت کا شکارہوئے۔