ہرارے(شِنہوا)اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ (یو این ای سی اے) نے امریکہ کی طرف سے چین کی ماحول دوست صنعتوں کی پیدوار حد سے زیادہ ہونے کا الزام مسترد کردیاہے۔
یو این ای سی اے کے ذیلی علاقائی دفتر برائے جنوبی افریقہ کی ڈائریکٹر یونائیس کاموینڈو نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صارفین اب بھی چین کی الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) خریدنے کے خواہاں ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کافی گنجائش موجود ہے اور چینی پیدوار حد سے زیادہ ہونے کا دعوی غلط ہے۔
وزیر خزانہ جینٹ ییلن کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین کی فروغ پذیر ماحول دوست صنعتوں کی "حد سے زیادہ صلاحیت" کے دعووں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حد سے زیادہ صنعتی گنجائش کا چین پر الزام لگانے کی بجائے امریکہ کو عالمی تجارتی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔
شِنہوا کو اپنے ای میل جواب میں کاموینڈو نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہت سے دوسرے ممالک جب اپنی ای وی صنعتوں کو ترقی دینے میں سست تھے تو چینی مینوفیکچررز نے 2009 اور 2010 کے دوران مقامی مارکیٹ میں کی گئی زبردست سرمایہ کاری کی وجہ سے اس شعبے میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔