• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 2025 سے 2034 کو ریتیلےطوفانوں کامقابلہ کرنےکی دہائی قراردیدیاتازترین

July 11, 2024

 

اقوام متحدہ (شِہنوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2025 سے 2034 کی دہائی کو  ریت اور دھول کے طوفانوں کا  مقابلہ کرنےکی  اقوام متحدہ کی دہائی قرار دے دیا ہے۔

بغیرووٹنگ کے منظور کی جانے والی  قرار داد جس کا عنوان" اقوام متحدہ کی  ریت اور دھول کے طوفانوں سے مقابلے  کی دہائی" ہے  میں جنر ل ا سمبلی نے اس دس سالہ عرصے کوان موسمیاتی مظاہر کے خلاف جنگ کیلئے وقف کیا ہے۔

جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دعوت دی ہے کہ وہ عالمی ،علاقائی اور ملکوں  کی سطح پر اس دہائی سے متعلقہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد کے متعلق مناسب اقدامات اٹھائیں اور اس قراردار پر عملد رآمد کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں پر آنے والے تمام اخراجات رضاکارانہ عطیات بشمول نجی شعبے کے ذریعے پورے کئے جائیں۔  

چین سمیت77 ترقی پذیر ممالک  کے گروپ کی جانب سے قرارداد کے مسودے کا متن پیش کرتے ہوئے یوگنڈا کے نمائندے نے کہا کہ ریت اور گرد و غبار کے طوفان بین الاقوامی تشویش کا مسئلہ ہیں، جس کے تدارک کیلیے اخراجات کی پیمائش اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی لحاظ سے کی جاتی ہے۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ طوفان اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف میں سے 11 کے حصول کے لئے خطرہ ہیں جبکہ قرارداد کا مقصد ان کے اثرات کو روکنے، روکنے اور کم کرنے کے لئے بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو بڑھانا ہے۔