• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین ادارے کے فنڈز روکنا تباہ کن ہوگا:سربراہ عالمی ادارہ صحتتازترین

February 01, 2024

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یواین آرڈبلیواے) کے فنڈز میں کٹوتی کے جنگ زدہ غزہ کے عوام کے لیے "تباہ کن نتائج" مرتب ہوں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے ادارے کے پاس اس پیمانے اور وسعت کی امداد فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے جس کی غزہ کے 22لاکھ لوگوں کو فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک  کی جانب سے اس بحران میں انسانی امداد کے سب سے بڑے فراہم کنندہ یو این آرڈبلیو اے کے لیے فنڈز روکنے کے فیصلوں کے غزہ کے لوگوں کے لیے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔

غزہ کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو غزہ میں نظام صحت اور کارکنوں کی مدد کرنے میں اہم چیلنجز کا سامنا ہے، شدید لڑائی کی وجہ سے غزہ میں 1لاکھ سے زیادہ لوگوں کی صحت خدمات تک رسائی محدود ہوگئی ہے۔