اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان اسرائیل سرحد بلیو لائن پر فائرنگ کے تبادلے پر شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کو بلیو لائن کے آر پار فائرنگ کے تبادلوں میں نمایاں اضافے پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات نے نہ صرف اسرائیل اور لبنان کی آبادی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوتریس نے فوری طور پر کشیدگی ختم کرنے اور متعلقہ فریقوں کو جلدی اور فوری طور پر جنگ بندی کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد1701 پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطابہ کیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی کوآرڈینیٹر(یو این ایس سی او ایل) جینین ہینس پلاسچارٹ اور لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) نے اسرائیل اور حزب اللہ پر زور دیا کہ وہ مزید اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیو لائن پر تشویش ناک واقعات کی روشنی میں یو این ایس سی او ایل اور یو این آئی ایف آئی ایل نے سب فریقوں سے جنگ بندی کرنے اور مزید اشتعال انگیز کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔