• Sterling, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کا زندگیاں بچانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے صاف ہوا میں سرمایہ کاری پر زورتازترین

August 22, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ زندگیوں کو بچانے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صاف ہوا میں سرمایہ کاری کرے۔

7 ستمبر کو نیلے آسمان کے لئے صاف ہوا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ "99 فیصد انسانیت آلودہ ہوا میں سانس لیتی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق 80 لاکھ قبل از وقت اموات ہوتی ہیں جن میں پانچ سال سے کم عمر کے7 لاکھ سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

انتونیو گوتریس نے متنبہ کیا کہ آلودگی معیشتوں کا گلا گھونٹ رہی ہے اور کرہ ارض کو گرم کر رہی ہے اور آب و ہوا کے بحران کی آگ میں ایندھن کا اضافہ کر رہی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی معاشرے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت سب سے زیادہ کمزور افراد کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس کے باوجود آلودگی ایک خاموش قاتل ہے جسے روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے حکومتوں اور کاروباری اداروں  پر زور دیا کہ انہیں فوصل ایندھن کو مرحلہ وار ختم کرنے، ہوا کے معیار کی نگرانی کو مضبوط بنانے، ہوا کے  معیارات کو نافذ کرنے، قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے، کھانا پکانے کے ماحول دوست طریقوں کی طرف منتقلی، پائیدار نقل و حمل اور پائیدار فضلے کے انتظام کے نظام کی تعمیر، سپلائی چینز کو صاف بنانے اور نقصان دہ اخراج کو کم کرنے جیسے اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاربن کی قیمت مقررکرنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔