• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کا ایشیا بحرالکاہل میں سستی اورطویل مدتی فنانسنگ کی ضرورت پر زورتازترین

April 04, 2024

بنکاک(شِنہوا) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے ترقی پذیرممالک کی حکومتوں کوسستی اور طویل مدتی مالی امدادکی فوری ضرورت ہے کیوںکہ ان میں سے کئی ایک ممالک اعلیٰ شرح سود والے قرضوں اوراپنے عوام کے لیے صحت اور سماجی تحفظ کے لیے تعلیم،صحت اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل(ای ایس سی اے پی)کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سوچ کے نئے زاویے اور نقطہ نظر اس دیرینہ مشکل کو حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونرزکو سیاسی مفادات پر ان ترقی پزیر ممالک کی ترقیاتی مالیاتی ضروریات کو ترجیح دینی چاہیے، بلکہ کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کو نئے سرمایہ کی فراہمی  کے ذریعے اپنی قرض دینے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ طویل مدتی  معاشی نقطہ نظراختیار کریں ،رپورٹ میں اس بات کو سراہا گیا ہے کہ مشترکہ ترقی  کے حصول کے لیے سرکاری سرمایہ کاری سے  وقت کے ساتھ ساتھ مالی اعتبارمستحکم ہوا ہے۔