• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کا کردار کمزور نہیں بلکہ صرف مضبوط ہونا چاہیے: وانگ ییتازترین

March 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے  کہا ہے کہ اقوام متحدہ (یو این) کے کردار کو کمزور نہیں بلکہ صرف مضبوط ہونا چاہیے اور اس کی حیثیت کو تبدیل کیے بغیر برقرار رکھا جانا چاہیے۔

چین کی قومی مقننہ کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر جمعرات کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وانگ یی نے کہا چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دنیا کے پاس صرف ایک نظام ہے جو اقوام متحدہ کی زیر قیادت ایک مرکز ی بین الاقوامی نظام ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت بین الاقوامی نظام کی واحد عالمی نطام ہے۔

انہوں نے کہا کہ "قواعد کا صرف ایک مجموعہ ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول ہیں۔"

وانگ نے کہا کہ اس دوران اقوام متحدہ کو بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی ترقی کی نئی حقیقت کے مطابق خود کو ڈھالنے اور ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی  کو بڑھانے کے لیے خود اصلاحی اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ خاص طور پر بڑے ممالک کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہئیں اور سلامتی کونسل سمیت اقوام متحدہ کو انکی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرنے اور عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے، عالمی وسائل کو متحرک کرنے اور عالمی اقدامات کو مربوط کرنے میں مدد فراہم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین مستقبل کے سربراہ اجلاس کے انعقاد اور مستقبل کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرتا ہے جوتمام فریقین کے لیے فائدہ مند ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی مسلسل ترقی اور بہتری کی کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام  جاری رکھےگا۔