بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد گزشتہ 60سال کے دوران سب کیلئے خوشحالی کا مشن حاصل کرنے کے تنا ظر میں اقوام متحدہ کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے بھرپور طریقے سے جنوب جنوب تعاون بڑھایا ہے، شمال جنوب مکالمے کی حایت کی ہے، ایک نئے عالمی اقتصادی نظم ونسق کو فروغ دیا ہے اور عالمی تجارت اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اس صدی میں نظر نہ آنیوالی تیز تر تبدیلیوں سسے گزر رہی ہے،امن اور ترقی کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے،تما م فریقین کو تاریخ اور عوام کیئے لازماََ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، درست سمت میں چلنا چاہیے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے تمام فریقین سے کہا کہ وہ پرامن ترقی کیلئے ایک بین الاقوامی ماحول کو فروغ دیں، مساوات پر مبنی اور منظم کثیر قطبی دنیا کی حمایت کریں، اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کریں اور اقوام متحدہ کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور دیگر کثیر الجہتی ایجنسیوں کے مزید موثر کردار کی حمایت کریں۔
صدر شی نے کہا کہ تمام فریقین کو کھلے پن پر مبنی ترقی کے رجحان کی پیروی کرنی چاہیے، انہوں نے عالمی سطح پر فائدہ مند اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت، تجارتی اور سرمایہ کاری آزادی اور سہولیات کو فروغ د ینے، ترقی کے عدم توازن اور دیگر مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور عالمی نظم ونسق کو زیادہ منصفانہ بنانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقیین کو اختراعی ترقی کیلئے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے سمیت ڈیجیٹل معیشت کیلئے ایک کھلا، جامع اور غیر امتیازی ماحول تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔اچھے اصولوں کیلئے لوگوں پر مرکوز مصنوعی ذہانت کی پیروی کرنی چاہیے، اے آئی سے متعلقہ قواعد اور نظم ونسق کو اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر مضبوط کرنا چاہیے، ماحول دوست منتقلی کو فعال طریقے سے بڑھانا چاہیے، ترقی پذیر ممالک کو ڈیجیٹل، سمارٹ اور ماحول دوست ترقی کے رجحان میں شامل کرنے میں مدد دینی چاہیے۔
اس سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کاتذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اعلی معیار کی ترقی کے ذریعے چین کی جدیدیت کو تمام محازوں پر آگے بڑھا رہا ہے جو دنیا کی ترقی کیلئے نئے اور زیادہ مواقعے فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ گلوبل ساؤتھ اور ترقی پذیر دنیا کا رکن رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دیگر ترقی پذیر ممالک سے مزید درآمدات، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی میں تعاون بڑھانے اور پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد کرنے کی کوشاں رہے گا۔
صدرشی نے کہا کہ انسانیت کے مستقبل اور لوگوں کی بھلائی کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہوئے چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی پر مبنی روشن مستقبل فراہم کرے گا۔